کوئٹہ:
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور قلات میں تیز ہواوٴں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
ژوب، ہرنائی، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ اور کیچ میں بھی تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسی طرح آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 اور قلات میں 2 ریکارڈ جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفر اور ژوب میں 4 ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 10، تربت میں 12، نوکنڈی میں 8 اور چمن میں 4 ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور جیوانی میں 12 ریکارڈ ہوا۔