کراچی: لیاری میں 3 بچیوں کے باپ نے خودکشی کرلی

متوفی کی اہلیہ اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرے پر گئی ہوئی ہے جبکہ 2 بیٹیاں گھر پر موجود تھیں متوفی ذہنی دباؤ کا شکار تھا


اسٹاف رپورٹر December 29, 2025

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ باغ لائن کے رہائشی 3 بچیوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی جب کہ متوفی کی اہلیہ ایک بیٹی کے ہمراہ عمرہ کرنے گئی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری نبی باغ لائن گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی لاش پیر کی صبح 8 بجکر 35 منٹ پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

سول اسپتال میں قائم عیدگاہ تھانے کی پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر انور بلوچ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص  کی شناخت محمد یونس ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی ، علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کر رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور تین بیٹیوں کا باپ تھا ، متوفی کی اہلیہ ان دنوں اپنی ایک بیٹی کے ہمراہ عمرے پر گئی ہوئی ہے جبکہ دو بیٹیاں گھر پر موجود تھیں متوفی ذہنی دباؤ کا شکار تھا ۔

مقبول خبریں