بھارت کے بانی رہنما کی پوتی پریانکا گاندھی کے بیٹے نے اپنی اسکول کی دوست آویوا بیگ سے منگنی کرلی۔
کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی اور معروف بزنس مین رابرٹ واڈرا کے صاحبزادے رائہان واڈرا نے اپنی دیرینہ دوست سے منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق یہ منگنی دونوں خاندانوں کی رضامندی اور مکمل حمایت سے طے پائی ہے، جب کہ اس فیصلے نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔
دونوں کی شادی آئندہ برس متوقع ہے اور شادی کے لیے ممکنہ طور پر راجستھان کے ایک تاریخی مقام کا انتخاب کیا جائے گا۔
پریناکا گاندھی کے بیٹے کی منگیتر کا نام آویوا بیگ ہے جن کا تعلق دہلی کے ایک معروف اور بااثر بیگ خاندان سے ہے۔
آویوا کے والد عمران بیگ ایک جانے مانے مسلم بزنس مین ہیں جبکہ والدہ نندیتا بیگ ملک کی ممتاز ہندو انٹیریئر ڈیزائنرز میں شمار ہوتی ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ نندیتا بیگ کا کانگریس پارٹی سے پیشہ ورانہ تعلق بھی رہا ہے اور وہ پریانکا گاندھی کی دوست بھی ہے۔
آویوا بیگ نے دہلی کے معروف تعلیمی ادارے ماڈرن اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں انھوں نے او پی جندل گلوبل یونیورسٹی سے میڈیا کمیونیکیشن اور جرنلزم میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
پیشہ ورانہ طور پر آویوا بیگ فوٹوگرافر، پروڈیوسر اور تخلیقی صنعت سے وابستہ کاروباری شخصیت بھی ہیں اورAtelier 11 نامی ایک تخلیقی اور فوٹوگرافی پروڈکشن اسٹوڈیو کی شریک بانی بھی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رائہان واڈرا اور اویوا بیگ کے درمیان دوستی کا تعلق سات برس پر محیط ہے۔ وقت کے ساتھ یہ دوستی مضبوط رشتے میں تبدیل ہوئی اور اب دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔
آویوا بیگ کے والد عمران بیگ ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جنھوں ایک ہند خاتون نندیتا سے شادی کی تھی تاہم آویوا بیگ نے کبھی اپنے مذہب کے حوالے کوئی بات نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ پریانکا گاندھی جو ایک سخت گیر ہندو گھرانے سے سے تعلق رکھتی ہیں لیکن انھوں نے ایک عیسائی بزنس مین سے شادی کی تھی۔