عمرکوٹ، تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، دو نوجوان جاں بحق

واقعے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس


ویب ڈیسک December 30, 2025

عمرکوٹ:

عمرکوٹ کے علاقے ڈھورونارو کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت زوہیب نیازی اور میر مرتضیٰ راجڑ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موٹ اسپتال منتقل کیا گیاقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو عمرکو۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں