قصور، ایل پی جی بھرتے وقت گاڑی میں خوفناک آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر شدید زخمی

زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر لاہور کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک December 31, 2025
فوٹو: فائل

قصور:

الہ آباد چونیاں روڈ پر اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک گاڑی میں ایل پی جی گیس بھرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ اتنی شدید تھی کہ چند ہی لمحوں میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، جبکہ تین افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور غلام رسول، گیس دکاندار رانا عثمان اور گیس بھرنے والا مزدور ارسلان شامل ہیں۔

زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر لاہور کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آتشزدگی کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل گئی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ جبکہ الہ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔

مقبول خبریں