ایونجرز ڈومز ڈے کا ٹیزر جاری، فلم میں اہم کردار کی واپسی

ٹیزر میں فلم ’ایونجرز:ڈومزڈے‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 31, 2025

مارول اسٹوڈیوز کی آنے والی بڑی فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ میں کرس ہیمسورتھ ایک بار پھر تھور اوڈنسن کے کردار میں واپسی کر رہے ہیں۔

کرس ایونز کی اسٹیو راجرز (کیپٹن امریکا) کے طور پر واپسی کے اعلان کے بعد جاری کیے گئے نئے ٹییزر میں اب تھور کی واپسی شائقین کے لیے خاصا جذباتی لمحہ ہے۔

اگرچہ ہیمسورتھ کی واپسی کا اعلان اس سال کے آغاز میں کاسٹ کے انکشاف کے دوران ہو چکا تھا، تاہم تازہ ٹییزر میں پہلی بار تھور کو بھرپور انداز میں دکھایا گیا ہے۔

اس بار تھور کا روپ بھی بدلا ہوا ہے، ان کے بال مختصر ہیں، جو فلم ’تھور: رگناروک‘کی یاد دلاتے ہیں۔

ٹییزر میں تھور اس مرتبہ کسی جنگ میں کودتا نظر نہیں آتا بلکہ وہ اپنے دعا کرتا دکھائی دیتا ہے۔

کہانی کے مطابق تھور اب ایک باپ بن چکا ہے اور اس کی زندگی جنگ اور ذمہ داری کے درمیان بٹی ہوئی ہے۔ وہ ایک آخری موقع مانگتا ہے تاکہ وہ ایک دشمن کو شکست دے کر اپنی بیٹی کے پاس واپس لوٹ سکے۔

ٹیزر کے ساتھ ہی فلم ’ایونجرز:ڈومزڈے‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ فلم 18 دسمبر 2026 کو ریلیز ہوگی۔

 

مقبول خبریں