ساہیوال:
سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے کارندے کی موجودگی کی اطلاع پر اوکاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار شخص سے نفرت انگیز مواد، کتابیں، لٹریچر اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
گرفتار شخص کالعدم تنظیم کی تشہیر اور لٹریچر کی تقسیم کے ذریعے ذہن سازی کرکے شہریوں کو دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔
گرفتار دہشت گرد مہیر گل ضلع باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔