جنوبی وزیرستان اور چترال میں برفباری، معمولاتِ زندگی متاثر

شدید سردی اور بند راستوں کے باعث روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہوگیا ہے


ویب ڈیسک December 31, 2025

جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

بدر، کانیگرم، مکین، شوال اور شکتوئی میں ہونے والی برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ مقامی لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شدید سردی اور بند راستوں کے باعث روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب، چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔

لواری ٹنل، کالاش ویلیز، یارخون ویلی، گرم چشمہ اور مڈک لشٹ میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے۔ دو روز سے جاری برفباری کے نتیجے میں پہاڑوں پر برف کی موٹی تہہ جم چکی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لواری ٹنل روڈ پر برف ہٹانے کا عمل مسلسل جاری ہے، جس کے باعث شاہراہ پر آمد و رفت بحال ہے۔

بالائی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں