اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
6کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ کاروائیوں میں 23 کروڑ 13 لاکھ سے زائد مالیت کی 198.15 کلو گرام منشیات برآمد ہوئیں۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کی گئیں جس میں سائٹ ایریا کراچی میں یونیورسٹی کے قریب سے 4.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
دیگر کاروائیوں میں علامہ اقبال ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں بحرین جانیوالے پارسل میں کپڑوں سے 122 گرام آئس برآمد اور کامرہ روڈ اٹک پر خاتون کے قبضے سے 1.1کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور ملزمہ گرفتار کرلی گئیں۔
لاہور میں ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 530 گرام ویڈ برآمد جبکہ پی ڈبلیو ڈی روڈ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 گرام کوکین برآمد ہوئی۔
خوجک بائی پاس ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے 192 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔