ضلع کیماڑی کے علاقے پاک کالکونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے منشیات و اسلحہ فروش سمیت ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقابلے میں گرفتار مقابلے میں ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کی۔ ملزمان قتل جسے متعدد سنگین مقدمات ملوث ہیں۔
ضلع کیماڑی کے علاقے پاک کالکونی میں پولیس اورمنشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت متعدد ملزمان گرفتار کیے۔ ملزمان کی شناخت علی بخش اورفرید کے ناموں سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، آدھا پاؤ کے قریب منشیات آئس اورچاکیواڑہ کی مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان پراسلحے، منشیات،ڈکیتی، پولیس پر فائرنگ اور قتل جسے متعدد سنگین مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔