ڈی آئی خان میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان  ضبط

غیر قانونی سامان کے ساتھ ساتھ استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں


ویب ڈیسک January 04, 2026

کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان  ضبط کر لیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق دو ٹرکوں اور ایک  کار میں اسمگل شدہ ٹائرز، ادویات اور مختلف برانڈز کی سگریٹیں لدی ہوئی تھیں۔

غیر قانونی سامان کے ساتھ ساتھ استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔ ایک  اور کارروائی میں مسافر بسوں سے اسمگل شدہ  سگریٹ پیپر، سگریٹیں، ٹیفلون راڈز اور دیگر متفرق سامان برآمد کیا گیا ۔

ایف بی آر مؤثر  انفورسمنٹ کے ذریعے  اسمگلنگ کی روک تھام، قانونی تجارت کے تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام کے لئے پر عزم ہے۔

مقبول خبریں