خیبر پختونخواہ میں دو مختلف مقامات سے لاشیں برآمد

خاتون کی لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے


ویب ڈیسک January 05, 2026

پبی میں ڈاگ اسماعیل خیل کے ویرانے سے نوجوان کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو آگ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت 29 سالہ اختر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب محب بانڈہ میں دریائے کابل کے کنارے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ خاتون کو نامعلوم ملزمان نے بے دردی سے قتل کیا۔

خاتون کی لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔ دونوں واقعات کی الگ الگ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں