کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے کیس میں پیشرفت 

آئینی بینچ نے درخواست کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے


ویب ڈیسک January 05, 2026
(فوٹو: فائل)

شہر کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق عدالت نے دلائل طلب کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی آئینی بینچ نے درخواست کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چنگچی رکشوں پر مزید پابندی بڑھا دی گئی ہے۔

وکیل نے کہا کہ اب 26 روڈ پر چنگچی رکشوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ 

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کوئی آرڈر دکھائیں جس کے خلاف آپ آئیں ہوں۔ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ روز نئے نئے آرڈر جاری کر دیتے ہیں۔

عدالت کا جواب میں کہنا تھا کہ پھر آپ درخواست میں کس فیصلے چیلنج کر رہے ہیں، آپ تیار کر کے آئیں۔ 

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم ایک شاہراہ پر اجازت نہیں مانگ رہے۔ آج اہم شاہراہوں کے لنک روڈ پر چلنے کی اجازت دی جائے۔

مقبول خبریں