وزن گھٹانے والی ادویات کے استعمال سے متعلق ہوشرُبا انکشاف

یہ انکشاف یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے میں ہوا


ویب ڈیسک January 11, 2026

ایک تازہ ترین سروے میں معلوم ہوا ہے کہ کم از کم 16 لاکھ برطانویوں نے گزشتہ برس وزن کم کرنے کے انجیکشنز استعمال کیے۔ تاہم، ہر سات میں سے ایک فرد ایسی دوا استعمال کر رہے تھے جس کو اس مقصد کے لیے لائسنس جاری نہیں کیا گیا تھا۔

ویگووی اور مونجارو جیسی وزن گھٹانے کی ادویات کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کئی افراد وزن کم کرنے کے لیے نسخے کے بغیر ہی خود سے یہ ادویات خرید رہے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی جانب سے 5260 افراد پر کیے جانے والے ایک سروے میں اندازہ لگایا گیا کہ اس سال 33 لاکھ افراد کا وزن گھٹانے والی ادویات استعمال کرنا متوقع ہے۔

سروے کے مطابق 2.9 فی صد افراد نے وزن کم کرنے کے لیے جی ایل پی-1 دوا استعمال کرنے سے متعلق بتایا۔ اس حساب سے اندازاً 16 لاکھ افراد ایسا کرتے ہیں۔ ان افراد میں 15 فی صد ایسے ہیں جو وہ ادویات استعمال کر رہے ہیں جن کو اس مقصد کے لیے لائسنس جاری نہیں ہوا۔

محققین نے خبردار کیا کہ ’آف-لیبل‘ ادویات اگر بغیر تجویز کے لی جائیں تو صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

مقبول خبریں