سوشل میڈیا پر وائرل غیراخلاقی ویڈیو میں ملوث خاتون کو حراست میں لے لیا گیا، زنا کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ کی تھانہ اروپ پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار سے تفتیش کرتے ہوئے خاتون کو ٹریس کر کے حراست میں لیا۔


ویب ڈیسک January 11, 2026

سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو میں ملوث خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو میں ملوث خاتون کو گجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے نوٹس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔

گوجرانوالہ کی تھانہ اروپ پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار سے تفتیش کرتے ہوئے خاتون کو ٹریس کر کے حراست میں لیا۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

سی پی او گجرانوالہ نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

مقبول خبریں