کراچی، مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک لڑکی زخمی

زخمی لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


اسٹاف رپورٹر January 12, 2026

کراچی:

شہر قائد میں پیش آنے والے مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک نوجوان لڑکی فائرنگ سے زخمی ہو گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق گزری پل پر موٹرسائیکل سوار باسط توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گرنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب کلفٹن کے علاقے بلاول چورنگی کے قریب پراسرار فائرنگ کے واقعے میں 22 سالہ دعا زخمی ہو گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں