سیکورٹی پر بریفنگ کے لیے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کور کمانڈر کو خط لکھ دیا۔
خط میں اسپیکر نے سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ کا کہا ہے، انہوں نے لکھا کہ اسمبلی نے سیکورٹی کی خصوصی کمیٹی بنائی، کمیٹی نے آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے بریفنگ لی ہے۔
خط کے متن کے مطابق سیکیورٹی کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل جرگہ بلایا، کمیٹی نے مشرکہ اعلامیہ جاری کیا اعلامیہ ساتھ منسلک ہے، کمیٹی ہیڈکوارٹرز الیون کور سے تفصیلی بریفنگ حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔
خط کے متن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کو ضم شدہ اضلاع میں وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری آپریشنز کے تناظر میں بریفنگ دی جائے، وسیع تر سیاسی، سماجی اور ترقیاتی اقدامات کے بغیر، اکیلے آپریشن سے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔
خط میں کہا گیا کہ آپریشن سے صوبے میں مزید بدامنی کا خطرہ ہو سکتا ہے،خصوصی کمیٹی (سیکیورٹی) کے لیے ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام باہمی طور پر مناسب تاریخ اور وقت پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں کیا جائے۔
خط میں ان کیمرہ بریفنگ کے لیے تاریخ اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔