لاہور:
سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم لاہور پہنچ گئی.
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت دوسرا غیرملکی کوچنگ اسٹاف بھی نجی ائرلائن کے ذریعے ٹیم کے ساتھ پاکستان لوٹا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔
دمبولا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کو کامیابی ملی تھی، دوسرا میچ بارش کی نذر ہوا تھا، تیسرے میچ میں سری لنکا نے 14 رنز سے فتح پاکر سیریز کو برابر کیا۔
دونوں ٹیموں کو مشترکہ طورپر ٹرافی کا حقدار ٹھہرایا گیا، اب اگلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا میں ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے جانا ہے جس کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔