لاہور:
الیکشن کمیشن نے مالی سال 2024-25 کے گوشوارے جمع نہ کروانے پر پنجاب اسمبلی کے 50 اراکین کو معطل کر دیا جن کے ناموں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کا نام بھی شامل ہے۔
صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی کے والد سردار پرویز اقبال گورچانی اور بھائی سردار شیر افگن گورچانی نے بھی اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی میں وسیم خان بدوزئی اور عدنان ڈوگر بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 50 اراکین کی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر رکنیت منسوخ کی ہے۔

گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں تین خواتین اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔ مخصوص نشست پر منتخب ہو کر آنے والی طاہیہ نون، روبینہ نذیر اور تاشفین صفدر کی رکنیت بھی منسوخ کی گئی۔