ایران میں پرتشدد مظاہروں میں اسرائیلی کردار کےناقابل تردید شواہد ہیں، وزیر خارجہ

تشدد، اسلحے اور مالی امداد بیرونی طور پر فراہم کی گئی، حکام


ویب ڈیسک January 17, 2026

ایران نے جی سیون ممالک کا بیان مداخلت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پرتشدد مظاہروں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

ایرانی حکام نے تہران میں جاری احتجاج اور پرتشدد واقعات کے بارے میں کہا ہے کہ مظاہروں کو پرتشدد بنانے میں دہشت گرد عناصر شامل تھے جنہوں نے امریکی اور اسرائیلی مداخلت سے معاونت حاصل کی۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کو خط لکھ کر دعویٰ کیا کہ کچھ بیانات اور اعترافات “واضح شہادت” ہیں کہ اسرائیلی انٹیلی جنس آپریٹریز مظاہروں میں موجود تھے۔

ایران نے اسرائیلی مداخلت کے شواہد کو بیرونی مداخلت کی دلیل قرار دیتے ہوئے بیان کیا کہ تشدد، اسلحے اور مالی امداد بیرونی طور پر فراہم کی گئی۔

اسی طرح ایران کے دفاعی حکام نے بھی کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ہتھیار اور فنڈنگ کے ساتھ دنگوں کو منظم کیا۔

مقبول خبریں