گلوکار اور سماجی کارکن جواد احمد خواتین کے پردے سے متعلق متنازع بیان دینے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق جواد احمد حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اس وقت خبروں کی زینت بن گئے جب ان کی ایک خاتون سامع سے تلخ کلامی ہو گئی۔
مبینہ طور پر خاتون نے جواد احمد پر تنقید کی جس پر انہوں نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے سے پہلے اپنے طرزِ عمل پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔
جواد احمد نے کہا کہ ان جیسے لوگوں کی جدوجہد کی بدولت آج خواتین کو اپنی پسند کے مطابق زندگی گزارنے کا اختیار حاصل ہے۔
اس دوران جواد احمد نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ برقع پہنتی ہیں، بہنیں سر ڈھانپتی ہیں، اگر ماہرہ برقع پہنے گی تو ڈانس کیسے کرے گی؟
ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید شروع ہوگئی، صارفین کا کہنا تھا جواد احمد کو لوگوں سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔
