شعبان کے چاند کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگا


ویب ڈیسک January 19, 2026

 شعبان کے چاند کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےساتھ زونل کمیٹی ممبران بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات،ماہرین فلکیات اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

پشاور، لاہور، کراچی،کوئٹہ، مظفرآباد و گلگت میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔

شعبان المعظم کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

مقبول خبریں