سانحہ گل پلازہ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

سانحہ کے ذمہ داروں کو تعین کرکے کارروائی کاحکم دیا جائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک January 19, 2026

سانحہ گل پلازہ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، حارث و دیگر کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ گل پلازہ شاپنگ مال کراچی کا مصروف کمرشل سینٹر ہے۔گل پلازہ سانحے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو تعین کرکے کارروائی کاحکم دیا جائے کیونکہ سانحہ اداروں کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے۔

درخواست میں حکومت کو نقصان کا تخمینہ کرکے ازالہ کرنے کا ار متاثرین کو معاوضہ دینے کا بھی حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے دکانداروں کے ہونے والے نقصان کی بھرپائی کا بھی حکم دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ اداروں کی غفلت سے معصوم شہریوں کی جانیں گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں