22 جنوری کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 جنوری کو صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے گا،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر


ویب ڈیسک January 20, 2026

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 جنوری کو صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
 
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے بیان کے مطابق 22 جنوری کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی وہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر  نے کہا کہ جامشورو،دادو، ٹھٹھ ، سجاول ، حیدر آباد،ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو الہیار، سانگھڑ،میر پور خاص، عمرکوٹ، نوشیرو فیروز، شهید بی نظیر آباد سمیت دیگر میں بارش کا امکان ہے۔

مقبول خبریں