کراچی:
سخت موسمی حالات کے باوجود این ایل سی ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
پاک چائنا بارڈر پر جدید سہولیات کے باعث سخت موسمی حالات کے باوجود تجارتی حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر میں این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست سے 12ہزار میٹرک ٹن سامان کی درآمدی برآمدی خدمات فراہم کیں۔
جنوری 2026 کے دو ہفتوں میں 4860 میٹرک ٹن سے زائد درآمدی برآمدی کنٹینرزکی کلیئرنس کی گئی۔ این ایل سی اور چینی اداروں کے اشتراک سے دور دراز علاقوں اور وسطی ایشیا میں بھی سامان کی ترسیل جاری ہے۔
سوست ڈرائی پورٹ تجارتی و معاشی فروغ کے ساتھ گلگت بلتستان کیلئے روزگار کا مستقل بھی ذریعہ بن گئی۔ این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست شدید موسمی حالات اور برفباری کے باوجود مکمل فعال ہے، سال بھر تجارت کو یقینی بنانے کیلئے این ایل سی کی جانب سے جدید انفراسٹرکچرکی تعمیر کی گئی۔
تجارت کی رفتار بڑھانے کیلئے این ایل سی نے جدید اسکینرز بھی نصب کردیے ہیں جبکہ سوست ڈرائی پورٹ پر وزن کے کانٹوں کی تنصیب اور سامان کی حفاظت کیلئے گوداموں میں بھی توسیع کی گئی۔