کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بازار حصص میں 726 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 347 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 802 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
بعد ازاں اسٹاک ایکسچینج میں 220 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 88 ہزار 401 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب ہے اور اس دوران انڈیکس کی بلندی کے کئی نئے ریکارڈز بھی قائم ہوئے ہیں۔