یونس خان نے ٹیسٹ میچز میں کیچز کی سنچری مکمل کرلی

یونس خان نے رنگنا ہیراتھ کا کیچ پکڑ کر ٹیسٹ میچز میں کیچز کی سنچری مکمل کی۔


ویب ڈیسک August 15, 2014
یونس خان نے ون ڈے میچز میں131جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 12 کیچز پکڑے ہیں فوٹو: فائل

قوم کرکٹ ٹیم میں شامل سب سے تجربے کار بیٹسمین یونس خان یسٹ میچز میں 100 کیچز تھامنے والے پاکستانی فیلڈر بن گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن یونس خان نے رنگنا ہیراتھ کا کیچ تھام کر ٹیسٹ میچز میں کیچز کی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے 91ویں میچ میں حاصل کیا۔ یونس خان نے ون ڈے میچز میں 131اور ٹی 20 میں 12 کیچز پکڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے راہول ڈریوڈ کے پاس ہے جنھوں نے 210 کیچز تھامے ہیں۔

مقبول خبریں