پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ریستوران سے 6 مرغابیوں اور 10بٹیر  کا گوشت برآمد کیا گیا


ویب ڈیسک January 27, 2026

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ظفرعباسی کی ہدایت پر پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کی روک تھام کیلئے شدید کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی زیر قیادت اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر حافظ آباد حنفیہ یوسف کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کی گئی  جس میںسوشل میڈیا پر جنگلی پرندوں کے گوشت کے پکوان آ فر کرنیوالے کے ریستوراں پر چھاپہ مارا گیا۔

ریستوران سے 6 مرغابیوں اور 10بٹیر  کا گوشت برآمد کیا گیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کرکےقانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی۔

ملزم کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ لیہ میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر کاشف حمید کی سربراہی میں بڑی کارروائی کی گئی جس میں کروڑ لعل عیسن میں نایاب چھپکلیوں کی غیر قانونی تجارت کرنیوالا گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے مفلوج کی گئیں 1درجن کے لگ بھگ چھپکلیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم نایاب چھپکلیوں کی چربی سے تیل کشید کرکے فروخت کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف تحفظ شدہ جنگلی حیات کی ناجائز تجارت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مقبول خبریں