لائبہ خان نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، خوبصورت تصاویر وائرل

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی تصاویر شیئر کیں


ویب ڈیسک January 27, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اور اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

لائبہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی اطلاع دی تھی، اور اعلان سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں نے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر ڈھیروں نیک تمنائیں پیش کیں۔ تصاویر میں روحانی ماحول اور سادگی جھلک رہی تھی، جس نے مداحوں کی توجہ مزید حاصل کرلی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

چند ماہ قبل اداکارہ نے کہا تھا کہ اگرچہ انہیں بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، مگر وہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے وہ اداکاری کے میدان میں کافی کچھ حاصل کرچکی ہیں اور اب وہ ریٹائر ہو کر شادی شدہ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

مقبول خبریں