انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز: بھارت نے زمبابوے کو شکست دے دی

لاوایو میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی


ویب ڈیسک January 27, 2026

 آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں آج کھیلے جانے والے گروپ 2 کے دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے مدمقابل رہے جہاں بھارت نے 204 رنز کے بڑے مارجن سے میچ جیت لیا۔

بلاوایو میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے ہیں اور زمبابوے کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف ملا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے کی پوری ٹیم 37.4 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں بھارت نے بڑے مارجن کے ساتھ یہ میچ جیت لیا۔

 

مقبول خبریں