سعودی سرزمین اور فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، محمد بن سلمان

امریکی دھمکیاں خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکتیں، صدر مسعود پزشکیان


ویب ڈیسک January 27, 2026

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے اور اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیاں خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکتیں اور یہ اقدامات علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی اور خطے کے امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

مقبول خبریں