تصاویر والی پتنگ، ’نک دا کوکا‘ گانے پر پابندی کیخلاف دائر درخوست پر اعتراض ختم کرنے کا حکم

 نک دا کوکا فحش گانا ہے نہ کوئی سیاسی گیت، گانے کےبول میں بانی پی ٹی آئی کا ذکر ہے  جس کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی


ویب ڈیسک January 29, 2026

لاہور ہائی کورٹ میں بسنت کے موقع پر پتنگوں پر تصاویر چھاپنے  اور گانوں پر پابندی کے خلاف اعتراضی درخواست پر سماعت  ہوئی، عدالت نے درخواست گزار وکیل کو آفس اعتراض دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت  نے کہا کہ اپ پابندی کا نوٹیفیکیشن اور ضروری دستاویزات لف  کریں اور ریمارکس دیے کہ آفس اعتراض دور کرنے کے بعد کیس کی سماعت ہوگی۔

افس ہائی کورٹ نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا، درخواست کے ساتھ پابندی کا نوٹیفیکیشن  اور کچھ صفحات مدہم ہیں۔

جسٹس اویس خالد  نے پی ٹی ائی کے شیخ امتیاز محمود کی درخواست پر سماعت کی، شیخ امتیاز نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ کسی بھی لیڈر کی تصویر پتنگ پر چھاپنے پر پابندی عائد کی گئی،  گانوں پرپابندی عائد کی گئی جن میں نک دا کوکا بھی شامل ہے، نک دا کوکا فحش گانا ہے نہ کوئی سیاسی گیت ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس گانے کےبول میں بانی پی ٹی آئی کا ذکر ہے  جس کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ، پابندی سے بسنت جیسے تہوار میں بھی سیاسی بدنیتی نظر آتی یے،  ڈی سی کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے، عدالت تصاویر اور گانوں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔

مقبول خبریں