دانش تیمور کا خواتین ماڈلز کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ، صارفین کی شدید تنقید

حال ہی میں دانش تیمور اور عائزہ خان نے ملبوسات کے برانڈ کے لیے ایک ماڈلنگ مہم میں حصہ لیا


ویب ڈیسک January 31, 2026

معروف پاکستانی اداکار دانش تیمور اس وقت شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت کامیابی کے عروج پر ہیں۔

دانش تیمور واحد پاکستانی اداکار ہیں جن کے پانچ سے زائد ڈرامے تقریباً دو ارب ویوز حاصل کر چکے ہیں۔

تاہم گزشتہ برس رمضان ٹرانسمیشن کے دوران کثرتِ ازدواج سے متعلق بیان دینے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور مداحوں نے اسے ان کی اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ ناانصافی قرار دیا تھا۔

اب ایک بار پھر دانش تیمور اپنے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

حال ہی میں دانش تیمور اور عائزہ خان نے ملبوسات کے برانڈ کے لیے ایک ماڈلنگ مہم میں حصہ لیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

برانڈ کی جانب سے پہلے دانش تیمور کی دیگر خاتون ماڈلز کے ساتھ تصاویر جاری کی گئیں، جس کے بعد عائزہ خان کے ساتھ فوٹو شوٹ شیئر کیا گیا۔

ان تصاویر پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا اور کئی صارفین نے الزام لگایا کہ یہ مہم کثرتِ ازدواج کے تصور کو فروغ دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ بھی خاصا دلچسپ رہا۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ دانش تیمور صرف عائزہ خان کے ساتھ ہی جچتے ہیں، جبکہ کچھ نے طنزیہ تبصرے کیے۔

بعض مداحوں نے سوال اٹھایا کہ عائزہ خان کو دانش کے بولڈ فوٹو شوٹس اور دیگر اداکاراؤں کے ساتھ رومانوی مناظر پر اعتراض کیوں نہیں۔

مقبول خبریں