سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اپنے شاندار کریئر میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جینک سنر کو شکست دی۔
اس فتح کے ساتھ جوکووچ وہ اوپن ایرا میں آسٹریلین اوپن فائنل تک پہنچنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انہوں نے کین روزوال کا 1972 میں قائم کیا گیا ریکارڈ توڑ دیا، جب روزوال 37 سال اور 2 دن کی عمر میں فائنل میں پہنچے تھے۔
38 سالہ جوکووچ روڈ لیور ایرینا میں چار گھنٹے نو منٹ طویل سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے اپنے 25ویں گرینڈ سلام اور 11ویں آسٹریلین اوپن ٹائٹل سے صرف ایک قدم دور ہیں۔
فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا۔
میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ وہ الفاظ میں اپنے جذبات بیان نہیں کر سکتے۔
ان کے مطابق اتنی دیر تک کھیلنا اور اس سطح کا کھیل پیش کرنا ہی جیت کا واحد راستہ تھا۔
واضح رہے کہ یہ ومبلڈن 2024 کے بعد ان کا پہلا گرینڈ سلام فائنل ہے۔