لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے 10 کوئیک رسپانس ٹیمیں تشکیل

ہلڑ بازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سی سی پی او لاہور


ویب ڈیسک February 01, 2026

لاہور میں بسنت کے دوران شہریوں کے تحفظ، موثر مانیٹرنگ اور ناگہانی صورتحال بچاو کیلئے اہم ترین اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی 10 تحصیلوں میں اے سیز کی سربراہی میں 10 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

کمشنر لاہور مریم خان نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں اور 13 محکمے ہر کوئیک ریسپانس ٹیم کے ممبر ہونگے۔ اسسٹینٹ کمشنرز بلڈنگز و چھتوں کے محفوظ و غیر محفوظ کے بارے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جمع کرائینگے۔

مزید براں ایکسیئنز بلڈنگز، ایل ڈی اے، والڈ سٹی اتھارٹی روف ٹاپس کے سروے وسیفٹی کے بارے میں سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ہلڑ بازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015ء کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی سی پی او نے ہدایت دی کہ غیر قانونی پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں۔ ثقافتی سرگرمیوں کے دوران مذہبی، سماجی و اخلاقی اقدار کا احترام لازم ملزوم ہے۔

مقبول خبریں