اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا مضبوط تعاون کیلئے پاکستان کا تاریخی دورہ 

اسلامی دنیا کی نظریں پیشہ ورانہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشتگردی کے مضبوط اتحاد کیلئے پاکستان کی طرف مرکوز ہیں


ویب ڈیسک February 02, 2026

اسلامی ممالک کا فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد پاکستان کا تاریخی دورہ کررہا ہے جس میں تعاون مضبوط تعاون کیلئے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سیکرٹری جنرل کی قیادت میں  43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی کوایلیشن، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 2 تا 8 فروری پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہی ہے۔

اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کوالیشن (IMCTC) کا 17 رکنی وفد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا افتتاح کرے گا۔

تربیتی پروگرام کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی کیلئے جدید ترین حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔ سعودی وفد کا دورہ پاکستان اور اسلامی دنیا کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مضبوط اتحاد کی علامت ہے۔

اسلامی دنیا کی نظریں پیشہ ورانہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشتگردی کے مضبوط اتحاد کیلئے پاکستان کی طرف مرکوز ہیں۔

مقبول خبریں