ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: میچ کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟

سمجھا جائے گا کہ پاکستان نے پورے 20 اوورز بیٹنگ کی اور کوئی رن نہیں بنایا


اسپورٹس ڈیسک February 02, 2026

حکومت پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو میچ کا بائیکاٹ کرنے پر نہ صرف 2 قیمتی پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا بلکہ نیٹ رن ریٹ بھی متاثر ہوگا۔

پاکستان کے میچ نہ کھیلنے کی صورت میں بھارت کو بیٹھے بٹھائے 2 پوائنٹس بھی حاصل ہوجائیں گے اور نیٹ رن ریٹ بھی برقرار رہے گا۔

آئی سی سی کے قانون کی شق 16.10.7 کے تحت، اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے انکار کرے تو اس ٹیم کے نیٹ رن ریٹ کا حساب پھر بھی ایسے کیا جائے گا کہ گویا اس ٹیم نے اس میچ میں پورے 20 اوورز کھیلے ہوں۔

یعنی یوں سمجھا جائے گا پاکستان نے پورے 20 اوورز بیٹنگ کی اور کوئی رن نہیں بنایا، جس کی وجہ سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ پر کافی منفی اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا۔

پاکستان گروپ اے میں بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا اور چوتھا میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔

مقبول خبریں