پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو 9 فروری تک جاری رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل امین افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی ہیں۔ ایکس سی گارڈز مشقوں کےدوران مکالمہ،عملی سمندری مشقیں بھی ہوں گی۔ پاکستان نیوی کے تحت ایکس سی گارڈز 2026کےدوران میرین سیکٹر کو درپیش مشکلات پر بات ہوگی۔
وائس ایڈمرل فیصل امین کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری و نجی شعبوں کےاداروں کا جے ایم آئی سی سی پر اعتماد بڑھا ہے۔ محفوظ سمندر مستحکم پاکستان سی گارڈز مشقوں کا موضوع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فشنگ انڈسٹری سےسالانہ اربوں ڈالر کاحصول ممکن ہے۔ گزشتہ ایک سال میں وزارت بحری امور نے بہتری کےلیےخاطرخواہ کام کیا ہے۔ بدقسمتی سےہمارا سمندر زہر آلود ہورہاہے۔
انہوں کہا کہ آج سے 25 سال پہلے سمندر زیادہ صاف تھا۔ سندھ حکومت کے ساتھ سمندری آلودگی کو روکنےکےدومنصوبوں پر کام ہورہاہے۔ یہ مشقیں غیر روایتی خطرات کےتناظر میں ہورہی ہیں۔
وائس ایڈمرل نے کہا کہ فشنگ بوٹس پر ویسل مانیٹرنگ سسٹم کا منصوبہ تکمیل کےقریب ہے۔ ضرورت ہےکہ ماہی گیر کی معلومات اور استعداد بڑھائی جائے۔ سی گارڈزمشقوں کےدوران ماحولیاتی آلودگی کےخاتمےکی مشق کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ سی گارڈز کے ذریعے میری ٹائم سیکٹر کےمختلف اداروں میں رابطےاستوار ہوئے۔ سی گارڈز کےکامیاب انعقاد کےلیے پر امید ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمندری آلودگی کےخاتمےکےلیے پاکستان نیوی ہر فورم پر فشنگ کےشعبےکو وسعت دینےکےلیےسفارش کرتی ہے۔