پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت

لڑکی 12 سال کسی طرح سے نہیں لگتی، لڑکی کہہ رہی ہے وہ اغواء نہیں ہوئی، لڑکی خود کو بالغ بتا رہی ہے، جج آئینی عدالت


ویب ڈیسک February 03, 2026

وفاقی آئینی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی۔

عدالت نے لڑکی کے والدین کو مبینہ جعلی نکاح پر متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت کی، لڑکی نے  آئینی عدالت میں مؤقف  اپنایا کہ مجھے اغواء نہیں کیا گیا مرضی سے سے شادی کی۔

والدین کے وکیل  نے مؤقف اختیار کیا کہ بچی کی عمر بارہ سال ہے، کم سن بچی کا نکاح نہیں ہو سکتا۔

جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ برتھ سرٹیفکیٹ اور ب فارم 10 سال کی تاخیر سے لیا گیا،لڑکی 12 سال کسی طرح سے نہیں لگتی، لڑکی نے مجسٹریٹ کے روبرو سیکشن 164 کا بیان دیا، لڑکی کہہ رہی ہے وہ اغواء نہیں ہوئی، لڑکی خود کو بالغ بتا رہی ہے۔

جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ لڑکی کی شادی کو چھ ماہ ہو چکے ہے، لڑکی نے شادی سے قبل اسلام قبول کیا، آئینی عدالت نے پسند کی شادی کا کیس نمٹا دیا۔

جسٹس حسن رضوی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مقبول خبریں