جنسی اسکینڈل فائلز؛ ایپسٹین کو شلوار قمیص پسند آئی تھی؛ ای میل منظرعام پر

جیفری ایپسٹین نے شلوار قمیص کے جوڑوں کا آن لائن آرڈر بھی دیا تھا


ویب ڈیسک February 03, 2026

مشہور زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی ملزم جیفری ایپسٹین کی منظر عام پر لائی گئی ای میلز میں سے ایک میں پاکستان کے قومی لباس کا بھی تذکرہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ایپسٹین فائلز کی ایک ای میل میں جیفری ایپسٹین نے شلوار قمیض خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

جیفری ایپسٹین نے اس ائ میل میں پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیص کی تعریف کی اور اسے خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اس ای میل میں ایپسٹین نے پوچھا کہ اس پینٹ کا نام کیا ہے؟ جواب میں بتایا گیا کہ اس پینٹ کو شلوار اور شرٹ کو قمیص کہا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ جیفری ایسپٹین کو یہ بھی بتایا گیا کہ یہ لباس بھارتی تقریبات میں بھی پہنا جا سکتا ہے۔ جس پر ایپسٹین نے جواب دیا کہ مجھے یہ پسند ہے اور میں ایسے مزید 5 ملبوسات خریدنا چاہتا ہوں لیکن سائز کچھ بڑا رکھا جائے۔

یہ ای میل 2017 کی معلوم ہوتی ہے۔ یہ ای میل اُن دستاویزات میں سے ایک ہے جنھیں بڑی تعداد میں امریکی محکمۂ انصاف نے عدالت کے حکم پر عام کیا ہے۔

تین لاکھ صفحات پر مشتمل ان دستاویزات میں نہ صرف ای میلز بلکہ لاکھوں تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

یہ دستاویزات 2019 میں ایپسٹین کی موت کے بعد اداروں کے زیرِ نظر شفافیت ایکٹ کے تحت شائع کی گئیں جن کا مقصد  جنسی اسکینڈل کے عالمی نیٹ ورک اور رابطوں کو بے نقاب کرنا ہے۔

 

مقبول خبریں