ایران نے جوہری تنصیبات پر پرواز کرنے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کو مارگرایا

نتنز یورینیم افزودگی پلانٹ پر پرواز کرنے والا اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس تھا،پاسداران انقلاب


ویب ڈیسک August 24, 2014
اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل اسرائیلی ڈرون ایٹمی پلانٹ پر پرواز کررہا تھا جسے نشانہ بنایا گیا، ایرانی پاسداران انقلاب فوٹو؛فائل

ایران نے اپنے یورینیم افزودگی پلانٹ پر پرواز کرنے والا اسرائیل کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اصفہان کے پہاڑی سلسلے میں واقع نتنز یورینیم افزودگی پلانٹ پر پرواز کرنے والا اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے جو اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس تھا جسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی فوج نے ڈرون کے حوالے سے جاری بیان میں صرف اتنا کہا کہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل اسرائیلی ڈرون ریڈار میں نہیں آسکا جبکہ ڈرون نیوکلئیر زون کی معلومات اکٹھی کر رہا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں