قومی کرکٹر محمد عامر نے زندگی کی سب سے اہم اننگز کا آغاز کردیا

فاسٹ بولر نے اپنی ذاتی پسند سے پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرگس سے نکاح کیا، خاندانی ذرائع


ویب ڈیسک September 15, 2014
فاسٹ بولر نے اپنی ذاتی پسند سے پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرگس سے نکاح کیا، خاندانی ذرائع ۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹر محمد عامر گوکہ ان دنوں کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہیں لیکن انھوں نے اپنی زندگی کی سب سے اہم اننگ کا آغاز کردیا ہے اور اتوار کواپنی پسند کی لڑکی سے نکاح کرلیا۔

ایکسپریس نیوز نے محمد عامر کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عامر کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرگس سے ہوا ہے جسے قومی کرکٹر نے بھی پسند کیا ہے۔ نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے لاہور میں ہوئی جس میں صرف خاندان کے افراد شامل تھے۔عامر کی دلہن نرگس گریجویٹ ہیں اور ان کی رخصتی آئندہ سال ہو گی۔ اس خبر نے عامر کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑادی ہے ۔


 

مقبول خبریں