عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر ذہنی مریض بن گئے ہیں خواجہ سعد رفیق

عمران خان کو نوازشریف فوبیا ہوگیا ہے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک October 04, 2014
عمران خان یاد رکھیں کہ نعرہ کسی کے بھی خلاف لگ سکتا ہے، خواجہ سعد رفیق۔ فوٹو: فائل

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر ذہنی مریض بن گئے ہیں جبکہ انہیں نوازشریف فوبیا بھی ہوگیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں کو بے عزت کرنے کی عادت پڑ گئی ہے لیکن ہم انہیں لوگوں کو اس طرح بے عزت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ ہمیں جلسے کرنے پر کوئی اعتراض نہیں اس میں تنقید ضرور کی جائے مگر گالیاں نہ دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے متعلق کہا کہ میں گھر میں ٹھپے لگا رہا ہے لیکن یہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے، میری 40 ہزار کی لیڈ ہے کوئی 4 ہزار کی نہیں، عمران خان کو پتا نہیں کیا ہوگیا ہے کبھی کبھی ہمیں ان سے ہمدردی ہوتی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر ذہنی مریض بن گئے ہیں اور انہیں نوازشریف فوبیا بھی ہوگیا جبکہ وہ سیاسی نابالغ ہیں، عمران خان سمجھتے ہیں کہ ہمارے لیڈر کے خلاف نعرہ لگے تو انہیں سرور آتا ہے لیکن وہ یاد رکھیں کہ نعرہ کسی کے بھی خلاف لگ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں