جے کے رولنگ نے ’’ہیری پوٹر‘‘ دوبارہ لکھنے کا عندیہ دے دیا

جادوگر لڑکے کے کردار پر دوبارہ لکھنے کا سوچ سکتی ہوں،49 سالہ مصنفہ کا ٹویٹ


Showbiz Desk October 10, 2014
جادوگر لڑکے کے کردار پر دوبارہ لکھنے کا سوچ سکتی ہوں،49 سالہ مصنفہ کا ٹویٹ ۔ فوٹو : فائل

ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو ہیری پوٹر سلسلے کو دوبارہ زندہ کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مصنفہ کے ناول پر بننے والی آخری فلم''ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز'' تھی اور اس کے بعد رولنگ نے جادوگر لڑکے کے کردار کو دوبارہ لانے سے انکار کر دیا تھا۔ رولنگ کا کہنا تھا کہ اب وہ ہیری پوٹر پر کبھی کوئی دوسری کتاب نہیں لکھے گی تاہم ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ کسی وقت دوبارہ اس کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔

مقبول خبریں