عامر خان نے فلم ’’پی کے ‘‘ کے لیے ایک ہزار سے زائد پان چبائے

ہر شارٹ کے لیے تازہ پان چبایا، ’’ پی کے‘‘ میں 25 سالہ کیریئر کا بہترین کردار نبھایا، عامر خان


Showbiz Desk October 28, 2014
انسانیت پہلے ہے ’’لو جہاد ‘‘ اور عزت کے نام پر قتل ایک جیسے ہی ہیں، عامر خان ۔ فوٹو : فائل

یہ یقین کرنا پڑے گا کہ عامر خان اپنے کام کے ساتھ کتنے سنجیدہ ہوتے ہیں تبھی تو وہ مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

اب سننے میں آیا ہے کہ راج کمار ہیرانی کی اس ''پی کے '' فلم میں اپنے کردار سے انصاف کرنے کے لیے عامر خان نے شوٹنگ کے دوران ایک ہزار سے زائد پان چبائے۔ عامر خان کو ہر شاٹ فلمانے کے لیے ایک تازہ پان کھانا پڑتا تھا تاکہ اس کا منہ اس سے بھرا رہے' یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ شروع کرنے سے قبل بھی عامر خان کو روزانہ 10 سے 15 پان چبانے پڑتے تھے تاکہ کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق اس کا منہ اور ہونٹ سرخ نظر آئیں۔

دوسری طرف بھوپال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ہے کہ فلم پی کے میں ان کا کردار ان کے 25 سالہ فلمی کیریئر کا سب سے بہترین کردار رہا ہے۔ مذکورہ فلم رواں سال دسمبر کی 19تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ بھارت میں چلی ان دنوں ''لو جہاد '' سے متعلق لہر پر عامر خان نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے عزت کے نام پر قتل' دونوں صورتوں میں اپنی زندگی کا ساتھی چننے کا حق چھین لیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں