خیال تھا قادری سمجھدار ہیں دھرنے سے نہیں اٹھیں گے شیخ رشید

ایم کیوایم کی حمایت پہلے بھی میرے پاس تھی، اب بھی ہے۔ اصل مسئلہ نواز شریف کی کارکردگی کا ہے، شیخ رشید


Monitoring Desk October 28, 2014
تحریک انصاف کے پاس جتنے اچھے بولنے والے ہیں، اتنے کسی کے پاس نہیں۔ شیخ رشید فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میراخیال تھاکہ طاہرالقادری دھرنے سے نہیں اٹھیں گے کیونکہ میں انھیں سمجھدار سمجھتا تھا تاہم اس سے پی ٹی آئی کے دھرنے پرفرق نہیں پڑیگا۔

نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انھوں نے کہا ایم کیوایم کی حمایت پہلے بھی میرے پاس تھی، اب بھی ہے۔ اصل مسئلہ نواز شریف کی کارکردگی کا ہے، اسمبلیوں سے عوام کیلیے آواز نہیں اٹھی، عوام کی بات کرنے والوں کو برا کہا گیا۔ تحریک انصاف کے پاس جتنے اچھے بولنے والے ہیں، اتنے کسی کے پاس نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں