ابوظہبی ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے احمد شہزاد کو آئی سی یو میں رکھنے کا فیصلہ

احمد شہزاد کے سرمیں فریکچرپایا گیا ہے اورڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا، پی سی بی


ویب ڈیسک November 10, 2014
176 رنز کے انفرادی اسکور پر کورے اینڈرسن نے احمد شہزاد کو باؤنسر کرائی جو ان کے سر پر لگی فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کورے اینڈرسن کی گیند پر شدید زخمی ہوگئے جنہیں اگلے 48 گھنٹے آئی سی یو میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز احمد شہزاد رنز کے انبار لگارہے تھے اور ایک وقت میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بھی داغ دیں گے لیکن 176 رنز کے انفرادی اسکور پر کورے اینڈرسن نے انہیں باؤنسر کرائی جو ان کے سر پر لگی، بال لگنے سے وہ زمین پر گر پڑے اور ان کا بلا وکٹ پر لگا جس سے وہ آؤٹ ہوگئے۔ احمد شہزاد کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی بعد ازاں انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا تفصیلی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرائے گئے۔

پی سی بی کے مطابق احمد شہزاد کے سر میں ہیر لائن فریکچرپایا گیا ہے جس کے بعد انہیں اگلے 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائے گا اور ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ان کے سرکے آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوز لینڈ کے خلاف 176 رنز کی اننگز کھیل کر احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں