پاکستان کو فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی حنیف محمد

دبئی ٹیسٹ کا پہلادن نیوزی لینڈ کے نام رہا جس نے ٹاس جیتنے کا بھر پور فائدہ اٹھایا، حنیف محمد


Sports Reporter November 18, 2014
کیچز ڈراپ کرنا مہنگا ثابت ہوتا ہے، پاکستان کو فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی، حنیف محمد۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی،دبئی ٹیسٹ کا پہلادن نیوزی لینڈ کے نام رہا جس نے ٹاس جیتنے کا بھر پور فائدہ اٹھایا، دوسرے روز پاکستانی بولرز کو بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیویزکو پچ کے بارے میں اندازہ تھا چنانچہ انھوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دن بھر میں3 وکٹیں گنوا کر 243 رنز جوڑ لیے، البتہ انھوں نے تمام دن قدرے سست روی کے ساتھ بیٹنگ کی اور پلیئرز زیادہ کھل کر نہیں کھیل سکے، انھوں نے کہا کہ سنچری بنانے والے ٹام لیتھم کی بیٹنگ میں اعتماد نظر آیا، کیچز ڈراپ کرنا مہنگا ثابت ہوتا ہے، پاکستان کو فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی، ٹرن لیتی ہوئی وکٹ پر نئی گیند لینا سمجھ میں نہیں آیا۔

انھوں نے کہا کہ دوسرے دن کے ابتدائی سیشن میں پاکستانی بولرز کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے وکٹیں حاصل کرنا ہونگی، نیوزی لینڈ وکٹ پر رک کر450 رنز تک اسکور کرنے کی کوشش کریگا، دوسری جانب ہمارے بیٹسمین بھی بھر پور فارم میں ہیں،وہ بھی اپنی اننگز میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

مقبول خبریں