چوہدری شجاعت حسین کی پرویز مشرف سے ملاقات کے لئے کراچی آمد

ملاقات میں دونوں رہنما موجودہ ملکی صورت حال کے علاوہ مسلم لیگ کے دھڑوں کے انضمام پر تفصیلی بات ہوگی۔


ویب ڈیسک December 04, 2014
گزشتہ روز مسلم لیگ (ف) کے سربراہ پیر پگارا نے بھی پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں کے باہمی اتحاد کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پرویز مشرف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین آج سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کررہے ہیں ، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی صورت حال کے علاوہ مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں کے انضمام پر تفصیلی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ف) کے سربراہ پیر پگارا نے بھی پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی جس میں مسلم لیگی دھروں کے انضمام پرتفصیلی بات کی گئی۔

مقبول خبریں