حکومت نے ریونیو بڑھانے کیلیے عوام کا ریلیف پھر کم کردیا

فرنس آئل کی درآمد پر5 فیصد ریگولیٹری کےنفاذ سےفرنس آئل سےچلنےوالےپاورپلانٹس کی بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ جائےگی


Numainda Express February 14, 2015
فرنس آئل کی درآمد پر5 فیصد ریگولیٹری کےنفاذ سےفرنس آئل سےچلنےوالےپاورپلانٹس کی بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ جائےگی، ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے فرنس آئل کی درآمد پر بھی 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی درآمد پر 5 فیصد ریگولیٹری کے نفاذ سے فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کی بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام کو ملنے والے ریلیف میں کمی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے حکومت کو فرنس آئل کی درآمد سے ڈیوٹی کی مد میں ہونے والی وصولیوں میں اضافہ ہوگا۔

مقبول خبریں